ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آرجے ڈی مہاگٹھ بندھن میں کم از کم 20 سیٹوں پر دعویٰ کر رہی ہے 

آرجے ڈی مہاگٹھ بندھن میں کم از کم 20 سیٹوں پر دعویٰ کر رہی ہے 

Thu, 20 Dec 2018 11:40:39    S.O. News Service

پٹنہ20دسمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)2019 میں مہاگٹھ بندھن اور این ڈی اے کے درمیان ہونے والے مقابلے میں کون بھاری پڑے گا یہ تو آنے والا وقت بتائے گا۔لیکن اس کے لیے بی جے پی اور کانگریس علاقائی پارٹیوں کو اپنی طرف کھینچنے کے لیے ڈورے ڈال رہی ہیں۔

کانگریس مہاگٹھ بندھن میں آرایل ایس پی لیڈر اوپیندر کشواہا کا آنا طے مان رہی ہے تو لوک جن شکتی پارٹی کو این ڈی اے سے بغاوت کرنے کے لیے اکسا ررہی ہے۔ 2014 ئکے لوک سبھا کے مقابلے 2019 کا الیکشن دلچسپ ہوتاجارہاہے۔اگرچہ سب سے بڑا سوال ہے کہ کون کتنی سیٹوں پر انتخاب لڑے گا۔ ذرائع کے مطابق آر جے ڈی کم از کم 20 سیٹوں پر دعویٰ کر رہی ہے۔ باقی نشستیں اپنے اتحادیوں کے لیے چھوڑنے کے لیے پیش کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے کہ تیجسوی یادونے راہل گاندھی سے کہہ دیا ہے کہ آر جے ڈی کو بہار میں ڈرائیونگ سیٹ دی جائے۔ اس پرتمام لوگ خاموش ہیں۔بہارمیں کانگریس پارٹی ہر اس لیڈر کو اپنی طرف لانے کی جی جان سے کوشش کر رہی ہے جس کی نسلی بنیادمضبوط ہو۔

آرجے ڈی، لیفٹ پارٹی اور جتن رام مانجھی کی پارٹی ہم کو لے کر مہاگٹھ بندھن کی بنیاد کو اور بڑا بنانے کے لیے آرایل ایس پی کودعوت دے دی ہے۔ اگرچہ اوپیندر کشواہا نے ابھی تک اپنے پتے نہیں کھولے ہیں لیکن آر جے ڈی کو امید ہے کہ وہ بھی شامل ہوں گے۔کانگریس لیڈر پریم چندر مشرا نے کہا کہ کانگریس کا خیال ہے اتحاد کا دائرہ بڑھے گا اور این ڈی اے میں بکھراؤہوگا۔

تین ریاستوں میں بی جے پی کی شکست اور کانگریس کی جیت سے این ڈی اے کے بکھراؤ کی راہ اور مضبوط ہوئی ہے۔پہلے ٹی ڈی پی، آرایل ایس پی اور اب شیوسینا روز آنکھ دکھا رہی ہے۔یوپی میں وزیر راج بھر بھی روز مودی حکومت پرتنقید کر رہے ہیں۔اٹھاولے جی کا بیان کچھ اور آ رہا ہے۔پریم چندر مشرا نے کہا کہ چراغ پاسوان نے بھی ٹویٹ کر دیا ہے۔یہ اس بات کا اشارہ ہے اب نریندر مودی کے نام پر ووٹ نہیں ملے گا۔
 


Share: